قائم علی شاہ کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔نیب میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق کیس کی تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ کو پوچھ گچھ کیلئےطلب کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ قائم علی شاہ نے نیب کے تفتیشی افسر پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہاہے کہ نیب افسر انہیں ذاتی رنجش کا نشانہ بنارہے ہیں، وہ اس معاملے پر پہلے عدالت جائیں گے،پھر نیب میں پیش ہونگے۔نیب ذرائع کے مطابق ایم ڈی اےاتھارٹی میں زمین کی الاٹمنٹ کی رپورٹ میں نام آنے پر انہیں تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ہے۔