فلسطین سے میچ-پاکستانی فٹبال ٹیم مقبوضہ بیت المقدس روانہ ہوگی

0

لاہور (امت نیوز) فلسطین سے دوستانہ میچ کھیلنے پاکستانی فٹبال ٹیم 13 نومبر کو مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم)روانہ ہوگی۔کیمپ کے لیے ممکنہ 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مدعو کردہ فٹبالرز کو لاہور رپورٹ کے بعد کل (بدھ ) سے کیمپ میں پریکٹس کریں گے ۔پی ایف ایف نے جن فٹبالرز کو کیمپ میں طلب کیا ہے ان میں یوسف اعجاز بٹ، ثاقب حنیف، احسان اللہ، عبدالباسط، تنویر ممتاز، محمد فہیم، غضنفر یاسین، عمر حیات، ارسلان علی، نوید احمد، ذیشان رحمان، عادل احمد، عامر صدیق، شہباز یونس، مہدی حسن، یعقوب اعجاز بٹ، محمود خان، صدام حسین، سعد اللہ، نوید رحمان، عادل رحمان، محمد عدنان یعقوب، عمیر علی، ذین العبادین، محمد عادل، احمد فہیم، محمد ریاض، حسن بشیر، محمد علی اور منصور شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More