چائنا کٹنگ ریفرنس میں ملزم کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائد پلاٹوں کی چائنا کٹنگ سے متعلق ریفرنس میں ملزم سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر فرید احمد یوسفانی کی درخواست ضمانت پر نیب حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔سماعت پر ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میرا موکل طبیعت کی سنگین خرابی کی صورتحال سے گزر رہا ہے۔میرا موکل ساڑھے 3سال سے قید میں ہے۔ استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے نیب سے میڈیکل رپورٹس پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 16نومبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ملزمان فرید احمد یوسفانی، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر، ایڈیشنل ڈائریکٹر عطا عباس، راشد نسیم و دیگر نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More