جلد بیداری کی عادت خواتین کو چھاتی کے سرطان سے بچاسکتی ہے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) خواتین میں جلدی بیداری کی عادت انہیں چھاتی کے سرطان سے بچاسکتی ہے ۔ برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں جلد اور دیر سے بیدار ہونے والی خواتین میں فرق جانچے کے لیے ڈی این اے کے341 تراشوں کے تجریئے کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار خواتین پر تجربہ کیا۔جس سے پتہ چلا کہ ایسی خواتین جو صبح جلدی اٹھنے میں دقت محسوس نہیں کرتیں ان میں چھاتی کے سرطان کے امکانات ان خواتین سے کم ہوتے ہیں، جو صبح بیدار ہونے میں دقت محسوس کرتی ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی رکن ڈاکٹر ریبیکا رچمنڈ کا کہنا ہے کہ علی الصبح اٹھنے والی خواتین میں چھاتی کے سرطان کے کم امکانات کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہیں۔تاہم یہ تحقیق اچھی صحت میں نیند کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ہر انسانی جسم میں خود کار گھڑی موجود ہوتی ہے جسے سائسنی اصطلاح میں سریکڈین ردہم کہا جاتا ہے۔ یہ خود کار جسمانی گھڑی ہر انسانی عمل، نیند سے لے کر موڈ تک سب کو متاثر کرتی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن تسلیم کرچکی ہے کہ شفٹوں پر کام کرنے سے جسمانی گھڑی خراب ہوتی ہے جس سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔