پاکستانی ٹیم فٹبال میچ کیلئے 13 نومبر کو فلسطین جائیگی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین سے دوستانہ میچ کھیلنے پاکستانی فٹبال ٹیم 13 نومبر کو مقبوضہ بیت المقدس روانہ ہوگی۔کیمپ کے لیے ممکنہ 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔پی ایف ایف نے جن فٹبالرز کو کیمپ میں طلب کیا ہے ان میں یوسف اعجاز بٹ، ثاقب حنیف، احسان اللہ، عبدالباسط، تنویر ممتاز، محمد فہیم، غضنفر یاسین، عمر حیات، ارسلان علی، نوید احمد، ذیشان رحمان، عادل احمد، عامر صدیق، شہباز یونس، مہدی حسن، یعقوب اعجاز بٹ، محمود خان، صدام حسین، سعد اللہ، نوید رحمان، عادل رحمان، محمد عدنان یعقوب، عمیر علی، ذین العبادین، محمد عادل، احمد فہیم، محمد ریاض، حسن بشیر، محمد علی اور منصور شامل ہیں۔پاکستان اور فلسطین کی فیڈریشنز نے دو طرفہ معاہدہ کر رکھا ہے۔