ٹی 10 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنیکا فیصلہ
دبئی(امت نیوز)ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے بقول گزشتہ ایونٹ میں پی ایس ایل فرنچائزرز نے کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض کیا تھا۔ لیکن کھلاڑیوں کے اصرار پر ہی فرنچائررز اس بار اجازت دینے کیلئے رضامند ہوئے۔رپورٹ کے مطابقشاہد آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی رواں برس کے آخر میں شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، راشد خان، کرس لین، برینڈن میک کولم اور آندرے رسل بھی لیگ میں حصہ لیں گے۔ ٹی 10 لیگ دسبمر میں کھیلی جائے گی جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق لیگ کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی منی ڈرافٹنگ کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز نے آئیکون کھلاڑیوں کے انتخاب کے علاوہ گزشتہ سکواڈز سے چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔