سپریم کورٹ -صوبائی حکومتوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے آسیہ کیس کے فیصلے کے ردعمل میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آسیہ مسیح کیس کے فیصلے کیخلاف مظاہروں میں عوام کے جان و مال کے نقصان اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مظاہروں کے دوران 3 دن میں نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے جلاؤ گھیراؤ سے متاثرہ عوام کے نقصانات کی تلافی کیلئے نوٹس لیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 30 اکتوبر کو فیصلہ سناتے ہوئے آسیہ بی بی کو بری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے ملک بھر میں احتجاج مظاہرے کئے۔ان مظاہروں کے دوران متعدد موٹر سائیکلوں، رکشوں، گاڑیوں، بسوں اور پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا اور ملک بھر کے بڑے شہروں کی اہم شاہراہیں بھی بند رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More