حفیظ کی شاندار فارم نے مکی آرتھر کو شرمندہ کردیا،

0

ابوظہبی (امت نیوز)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنی غلطیوں کا احساس کرتے ہوئے محمد حفیظ سے معذرت کر لی۔ ذرائع نے بتایا کہ نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریزکے دوران کوچ نے سینئرکرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ان کے بارے میں غلط رائے قائم کی، وہ اب بھی پاکستان ٹیم کے لیے کارآمد ہیں۔واضح رہے کہ سینئرز کے سخت مخالف سمجھے جانے والے کوچ کی ایماپر ہی محمد حفیظ کو ایشیا کپ کے لیے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، پھر آسٹریلیا اور کیویز سے ٹی ٹونٹی مقابلوں کے لیے ان کی واپسی ہوئی اور انھوں نے بہترین کھیل سے اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق کپتان اظہر علی کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ میں بھی کوچ کی جانب سے نولفٹ کا عنصر شامل ہے، وہ اس طرز میں مزید کھیلنا چاہتے تھے مگر نظرانداز کیا جا رہا تھا، سینئر بیٹسمین کو جب یقین ہو گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More