تعطیلات فیس-ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی پر اسکول انتظامیہ طلب

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں نجی اسکولز کی جانب سے جون ،جولائی کی فیس اور ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی کا چالان تاخیر سے جاری کرنے پر انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔ جبکہ ایف بی آر سے 30نومبر تک ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کی تفصیلات مانگ لیں ۔ بدھ کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست گزاروں نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 5فیصد سے زائد فیس وصولی پر فل بینچ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست گزار وں کا عدالت میں کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول کو فیس کی وصولی سے روک رکھا ہے۔ اسکولز انتظامیہ کی جانب لیٹ فیس پر جرمانہ غیر قانونی ہے۔ اسکول مالکان والدین سے ودہولڈنگ اور انکم ٹیکس بھی وصول کررہے ہیں۔ اسکول مالکان کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصولی سے روکا جائے ۔لیٹ فیس پر جرمانے اور ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے سے بھی روکا جائے۔ عدالت شہر میں گٹکے کی کھلے عام فروخت سے متعلق دائر درخواست پرایس ایس پی ملیر اور دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More