بیوی کی بے رخی پر شوہر کمرہ عدالت میں چل بسا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں اہلیہ کی جانب سے خلع لینے پر شوہر دل کے دورے سے چل بسا۔ طرفین میں صلح نہ ہونے پر عدالت نے اہلیہ کی خلع کی درخواست منظور کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں خلع کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ خاتون شگفتہ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شادی کے کچھ دن بعد ہی شوہر رویہ تبدیل کرکے اسے نظر انداز کرنے لگا تھا اور مجھے تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا، جس کے بعد میرے دل میں نفرت پیدا ہوگئی تھی۔ میں ان کیساتھ زندگی نہیں گزار سکتی ۔ استدعا ہے کہ خلع گرانٹ کی جائے ۔درخواست پر عدالت نے فریقین کو صلح کیلئے مہلت بھی دی تھی، تاہم دونوں کے درمیان صلح نہ ہونے پر عدالت نے خاتون کی خلع کی درخواست منظور کرلی، جس پرشوہر متین صدمہ برداشت نہ کرسکا اوردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More