صارفین کا تمام ڈیٹا محفوظ ہے -یو بی ایل
کراچی(بزنس رپورٹر)یوبی ایل نے سائبر حملوں سے متعلق کہا ہے کہ یو بی ایل کا تمام ڈیٹا اور معلومات پوری طرح سے محفوظ ہے۔بینک نے صارفین کو اپنی مصنوعات اور خدمات بااعتماد اور آزادانہ طور پر استعمال کرنے کی طرف حوصلہ افزائی کی ہے۔یو بی ایل نے اپنے کسٹمرز کے ڈیٹا اور معلومات کو یقینی بناتے ہوئے مزید اقدامات کئے ہیں، تاکہ کسٹمرز بنا کسی رکاوٹ کے بینک کی تمام سہولیات حاصل کرسکے۔