پی سی بی نے ہاکی ٹیم کی مدد سے معذرت کرلی
لاہور (امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی براہ راست مالی مدد سے معذرت کرلی تاہم بورڈ سربراہ نے حکومت اور اسپانسرز سے بات کرنے کی یقین دہانی کروادی۔پی سی بی کے چیئرمین اور ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار اور چیف کوچ توقیر ڈار کی میٹنگ جمعرات کی صبح طے تھی لیکن احسان مانی کی مصروفیات کے سبب ٹیلی فونک رابطہ پر بات چیت ہوئی۔چیف کوچ توقیر ڈار نے چیئرمین پی سی بی سے فون پر رابطے کی تصدیق کی۔ سابق سربراہ توقیر ضیا کے دورمیں ہاکی فیڈریشن کو ادھار دی گئی رقم کی تاحال عدم ادائیگی کا معاملہ آڑے آیا ہے۔ احسانی مانی نے کہا ہے کہ اس ایشو کی وجہ سے بورڈ براہ راست کسی قسم کی گرانٹ جاری نہیں کرسکتا۔ کرکٹ کے اسپانسرز سے اس بارے میں ضرور بات کریں گے۔
٭٭٭٭٭