سیکٹر ای قصبہ کے مکین ایک ماہ سے پانی سے محروم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قصبہ کٹی پہاڑی کے قریب سیکٹر ای کی دس بارہ گلیوں کے مکین ایک ماہ سے پانی سے محروم ہیں ، جس کے باعث مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔وہ پانی خرید کر ضروریات پوری کرنے پر مجبور ہوگئے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ محمد پور، ڈھائی نمبر و دیگر علاقوں میں ایک دن چھوڑ کر پانی آتا ہے ، تاہم ہمارے علاقے کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لائن مین کے مطابق مذکورہ علاقوں کو پانی کی فراہمی اس کی مجبوری ہے ، بصورت دیگر اس کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مکینوں نے واٹر بورڈ میں پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے شکایات درج کی ہیں ، جب کہ کونسلر سے بھی ملاقات کرکے مسئلے سے آگاہ کیا ہے، تاہم کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے کو پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More