غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق ایڈمنسٹریٹر پرفرد جرم کا امکان

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمن سمیت دیگر ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کردیں ، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے ۔جمعرات کے روز احتساب عدالت میں سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے موقع پر سابق ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمن سمیت11ملزمان پیش ہوئے ، سماعت کے دوران ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کی گئیں۔
علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 462ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 15نومبر تک ملتوی کردی ہے۔سماعت کے دوران نیب کے گواہ ڈار بخش کا بیان قلمبند کیا گیا۔ احتساب عدالت نے سندھ پولیس فنڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت وکلا صفائی کی استدعا پر 26نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More