اینگرو پولیمر کا آئی ایف سی کیساتھ 35ملین ڈالرز کا فنانسنگ معاہدہ
کراچی(بزنس رپورٹر)اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزنے اپنے پی وی سی پروڈکشن پلانٹ کے توسیعی منصوبے کیلئے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کیساتھ35ملین ڈالرز کی طویل المدّتی اجارہ فنانسنگ کا معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر اینگرو کے چیف فنانشل آفیسر عباس رضانے کہاکہ فنانسنگ نہ صرف پلانٹ کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کیلئے ہوگی بلکہ اس سے ملک میں قیمتی زرِمبادلہ بھی آئے گا۔ ہیڈ آف ٹریژری بلال احمد نے کہاکہ رواں سال کے اختتام سے پہلے یہ مکمل ہوجائے گا۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی نائب صدر برائے ایشیا نینا اسٹولجیکوک نے کہاکہ بہتر ٹیکنالوجی اور اسٹینڈرڈزکو اپناتے ہوئے اینگرو پولیمر کی کامیابی نے نجی شعبے کی صلاحیت کونمایاں کیا ہے۔ ندیم صدیقی نے کہاکہ پاکستان میں صنعتی ترقی کے وسیع مواقع موجودہیں۔ امید ہے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن مستقبل میں مزیدفنانسنگ کرے گی۔