اسٹیل ملز کی بحالی کیلئےبورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہوگا

0

کراچی(رپورٹ:ایس ایم انوار)پاکستان اسٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس آج کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں ترجیحی نکات ادارے کی بحالی کے پلان کا جائزہ، مرحوم ملازمین کے لواحقین کو واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کرنا، افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کے معاملات اور بورڈ اجلاس کی کی کارروائی کی توثیق شامل ہے۔ اجلاس می عدالت سے رجوع کرنیوالے 2070 ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا۔اجلاس میں اسٹیل ملز اور میسرز فومنیٹ کے درمیان تنازع جو انٹر نیشنل کورٹ آف آربٹیشن میں چل رہا ہے، زیر بحث لایا جائے گا، جبکہ چیئرمین بورڈ کی اجازت سے دیگر معاملات کو بھی زیر غور لایا جاسکتا ہے،طویل ایجنڈے پرمشتمل یہ بورڈ اجلاس چیئرمین انجینئر میمن عبدالجبار کی سربراہی میں ٹھیک ساڑھے10 بجے زونل آفس ایف ٹی سی بلڈنگ میں منعقد ہونا طے پایا ہے۔ بورڈ کے دیگر ارکان میںرضوان ملک سیکریٹڑی پرائیوٹائزیشن کمیشن، جبار شاہین ایڈیشنل سیکریٹری وزارت صنعت و پیدا وارعمران اللہ جوائنٹ سیکریٹری فنانس ڈویژن اور پرائیوٹ سیکٹر کے عامر اللہ والا، منیر کے بانا، رضی الدین، شیخ آصف، انجینئر عاشق علی، آصف جبار خان اور اسٹیل ملز کے قائم مقام پرنسپل اگزیکٹیو آفیسر، نصرت اسلام بٹ شامل ہیں۔ادھر باخبر ذریعے نے بتایا کہ بورڈ اجلاس سے ایک روز قبل بورڈ کی ہیومن ریسورس کمیٹی کا اجلاس منعقد کراکے نصرت اسلام بٹ نے اپنے من پسند افسران کی ایک سفارشی لسٹ تیار کرلی ہے، جسے آج بورڈ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، لسٹ میں قائم مقام پی ای اونصرت اسلام بٹ اپنا نام بھی پی ای او بنانے کیلئے شامل کرلیا گیا ہے، جبک موصوف 20 دسمبر 2018 کو اسٹیل ملز کی ملازمت سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More