بجلی سبسڈی ختم کرنے کی آئی ایم ایف فرمائش

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کے وفد نے توانائی اصلاحاتی پروگرام کے تحت نئی شرائط عائد کرتے ہوئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دے دی جس پر عمل درآمد کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف کے وفد کی پاور ڈویژن حکام سے ملاقات ہوئی۔ حکام نے وفد کو بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام میں اصلاحات سے آگاہ کیا جب کہ ٹیرف اور لائن لاسز کنٹرول پر بھی بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ وفد کا کہنا تھا کہ تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات اور بجلی کے بلوں کی مکمل وصولی یقینی بنانا ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More