پی ٹی آئی کو فارمولے کے تحت جتوایا گیا-آصف لقمان

0

نوشہرہ ( بیورورپورٹ) متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ میں حالیہ انتخابات تنائج کو یکسر مسترد کر دیا ، نوشہرہ کے تمام حلقوں سے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتےکہا ہے کہ انتخابات ایک ڈیزائن کے تحت کروائے تھے اورتحریک انصاف کو جتوانے کے لئے فارمولے بنوائے تھے عدلیہ اور میڈیا چینلز کو ایک مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت کے لئے آلہ کار بنایا گیا اور تحریک انصاف کے اقتدار کیلئے راستہ ہموار کیاگیا جمہوریت اور جمہوری اداروں کی توقیر عوامی رائے کے احترام سے بنتی ہے ۔ محض انتخابی ڈرامے کے انعقاد سے نہیں ۔ حالیہ انتخابات کے نتائج زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ، ان خیالات کا اظہار نوشہرہ متحدہ مجلس عمل اے این 25کے امیدوار پیر ذوالفقار باچا ، این اے 26 آصف لقمان قاضی، پی کے 61کے امیدوار حاجی عنایت الرحمن ، پی کے 62انجینئر امیر عالم خان ، اور پی کے 63 قربان خان ، پی کے 64الحاج پرویز خٹک اور پی کے 65کے امیدوارانجینئر طارق خٹک نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں 25جولائی کو وسیع پیمانے پر پولنگ سٹیشنز پر بے قاعد گیاں اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہے پولنگ ایجنٹس کو حراساں کیا گیا اور تاحال فارم 45مہیا نہ کئے گئے پولنگ شرح کو مصنوعی طور سے بڑھا کر پیش کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے جلد آل پاکستان کانفرنس کا انعقاد کریں گے اور متحدہ مجلس عمل کی قیادت کے جانب سے ہدایات کا انتظار کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More