سپریم کورٹ نے 68دہشت گردوں کی رہائی روک دی

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پشاورہائی کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 68دہشت گردوں کی رہائی کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سزائے موت کے مجرموں کی سزا کالعدم قرار دیے جانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں اعلیٰ عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ، ملزمان دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں لہذا فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزاؤں کو بحال کیا جائے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹس کو ملزمان کو رہا کرنے سے بھی روک دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔واضح رہے کو پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف وزارت دفاع نے اپیلیں دائر کی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More