2بحری جہاز لنگر انداز ہونے سے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی رونقیں بحال

0

حب (رپورٹ/ عبدالغنی رند) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی رونقیں بحال ہوگئیں، مزید 2بحری جہاز شپ بریکنگ یارڈ گڈانی کے دو مختلف پلاٹوں پرٹوٹنے کیلئے لنگر انداز ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں واقع شپ بریکنگ یارڈ میں دو مختلف پلاٹوں پر2ناکارہ بحری جہاز ٹوٹنے کیلئے لنگر انداز ہوگئے ۔ ان بحری جہازوں کے لنگر انداز ہونے سے گڈانی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے بیوپاریوں اور اسٹیل اسکریپ کے ڈیلروں نے بھی گڈانی کا رخ کرلیا ہے۔یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ملک میں با لخصوص کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں سرئیے کی قیمتوں میں کمی کے باعث گڈانی میں اسٹیل اسکریپ کی کھپت میں بھی گرم جوشی کا عنصر بھی ختم دکھائی دیا۔ دوسری طرف گڈانی میں ٹوٹنے کیلئے پلاٹ نمبر9اور 10پر لنگر انداز بحری جہاز کی کٹائی کے دوران آتشزدگی کے ایک واقعہ میں 7محنت کشوں کے جھلس جانے کے واقعہ کے بعد اس بحری جہاز کی کٹائی کا کام تاحال بند ہے۔ اسی طرح پلاٹ نمبر11 اور 12پر لنگرانداز بحری جہاز سے تیل کے سمندر میں گرائے جانے کے واقعہ کے بعد سے شروع کی گئی تحقیقات سے اب تک مذکورہ جہاز کی کٹائی کے کام پر تا حال محکمہ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (اے پی اے) اوربلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کی جانب سے تاحال پابندی عائد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More