بھارتی ٹیم کا اگلہ مشن دورہ آسٹریلیا ہوگا

0

کینبرا (امت نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم 21 نومبر کو کینگروز کے خلاف ون ڈے میچ سے دورہ آسٹریلیا کا آغاز کرے گی۔ بھارتی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران تین ٹی 20 میچز، چار ٹیسٹ میچز اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کریگی۔ بھارتی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز برسبین میں 21 نومبر سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More