’’پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے‘‘

0

اسلام آباد(امت نیوز) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر بہر مند تنگی کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستانی سپورٹس روبہ زوال ہے، اس حوالے سے اقدامات کرنے ہوں گے، کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کرنا ہو گا، یکدم سب کچھ ٹھیک نہیں ہو گا، میرٹ پر لوگوں کو لانا ہو گا تب ہی کھیل ترقی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈونیشیاء میں ایشیئن گیمز 2018ء میں 351 ایتھلیٹس اور اہلکاروں پر مشتمل دستے نے حصہ لیا، 140 کھلاڑیوں کے اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ نے ادا کئے، 210 کھلاڑیوں کو متعلقہ نیشنل سپورٹس فیڈریشنز/اولمپک ایسوسی ایشن نے سپانسر کیا، کھیلوں میں خراب کارکردگی کا جائزہ لے کر ان وجوہات کو دور کیا جا رہا ہے جن کی وجہ سے کارکردگی خراب ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More