جان بچانے والی ادویات کی کمی نہیں- ترجمان ادارہ امراض قلب

0

کراچی (بزنس رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب کی انتظامیہ نے ادارے میں جان بچانے والی ادویات کی کمی کی افواہوں کو مسترد کردیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ادارے میں معمول کے مطابق او پی ڈی ایمرجنسی اور اسپتال میں داخل مریضوں کو ادویات کی فراہمی جاری ہے۔ روزانہ ہزاروں مریضوں کو او پی ڈی میں جبکہ داخل مریضوں کو ڈاکٹر کی تجویز کردہ تمام ادویات اور سامان ادارے کی جانب سے فراہم کیا جارہا ہے۔ ادارہ پہلے سے بھی بڑھ کر مریضوں کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب کے چیسٹ پین یونٹس اور کئی شہروں میں قائم کردہ سیٹیلائٹ سینٹر ہزاروں مریضوں کو صحت کی معیاری سہولیات مہیا کررہے ہیں۔ ترجمان نے افواہوں کے حوالے سے بروقت ربطہ کرنے پر میڈیا سے اظہار تشکرکیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More