بنارس کے مکینوں کا پانی بندش کیخلاف تیسرے روز بھی احتجاج

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بنارس کے مکینوں نے پانی بندش کے خلاف مسلسل تیسرے روز احتجاج کرتے ہوئے باچاخان فلائی اوور بند کر دیا جس س ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مشتعل مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر عبداللہ کالج کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی ہفتوں سے علاقے میں پانی فراہم نہیں کیا جا رہا اورعوام ٹینکر مافیا سےمہنگے داموں پانی خریدنے پرمجبور ہیں لیکن واٹر بورڈ انتظامیہ کوئی اقدام اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہے۔مظاہرے کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کر دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More