اسلام آباد (نمائندہ امت)تحریک انصاف کے رہنمااسدعمرنے کہا ہےکہ آئی ایم ایف سے مددنہیں مانگیں گے،جن چوروں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کا یہ حال ہوا ہے ہم ان سب کو پکڑیں گے اور کھایا ہوا مال نکلوا ئیں گے ،نواز شریف کے خلاف حکومت کو ئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے یہ تاثر پیدا ہو کہ سیاسی انتقام لیا جا رہاہے نواز شریف کے خلاف کیسز ا داروں نے بنا ئے ہیں، وہی ان کو ڈیل کریں گےان کے معاملا ت عدالتوں ہیں جو کچھ ہو گا قانون کے مطابق ہو گا قا نون سے ما ورا کو ئی ا قدام نہیں کیا جا ئے گا حکومت اداروں کے کام میں کو ئی مدا خلت نہیں کرے گی کسی رہنما یا ورکر کو سیاسی ا نتقام کا نشا نہ نہیں بنا یا جا ئے گا ۔۔’’امت‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے متوقع وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک کو معا شی بحران سے نکالنے کے لیے آ ئی ایم ایف سے مدد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہم نے پا کستان کواس کے پائوں پر کھڑا کرنے کا عزم کیا ہے معیشت کی صور تحا ل خاصی خراب ہے لیکن آئی ایم ایف کے پاس جانے کا سوا ل ہی پیدا نہیں ہوتا ملک کے قرضے اپنے وسائل سے ا تاریں گے۔اسدعمرنے کہا کہ ہم ادارے مضبو ط بنا ئیں گے کسی کو سرکاری مال مفت سمجھ کر نہیں کھانے دیں گے، معیشت کی بحالی سب سے بڑا چیلنج ہے لیکن ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ کسی کے آ گے ہا تھ نہیں پھیلا ئیں گے پاکستان کی برآمدات میں ا ضا فہ کرینگے اور نو جوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے صنعت کا روں کو سہولیات فراہم کرینگے، بڑھتے قرضوں کی وجہ سے بھی ڈالر کی قیمت میں اضا فہ ہو رہا ہے ہم کا فی عرصے سے دیکھ رہے تھے کہ ملکی معیشت کا برا حال ہے کئی مرتبہ تجا ویز دیں مگر کسی نے ہماری بات نہیں سنی، اب ہم نے عزم کیا ہے کہ خود اپنے پا ئوں پر کھڑے ہو ں گے پاکستان کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ،نیک نیتی سے حالات درست کرنے کی کوشش کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پا کستان کے کا روباری لوگوں کی مدد سے حا لا ت کو بہتر بنا ئیں گے لو ٹ ما ر کا سلسلہ نہیں چلے گا لوٹا ہو ا تمام مال سرکاری خزانے میں وا پس لا ئیں گے اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا میں با عزت قوموں کی طرح جینا سیکھیں انہوں نے کہا کہ پا نامہ لیکس سمیت جن بھی لیکس میں پاکستانیوں کے نام مو جود ہیں اگر ان کے پاس جمع شدہ پیسہ پا کستان سے لو ٹا ہو ا ہے ان تک پہنچ کر پاکستان کا مال نکلوائیں گے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے قوانین اور سزاو ں کو سخت بنانے پر غور کیا جا ئے گا نئے قو انین لا ئے جاٗئیں گے۔ دریں اثنا سینئر تجزیہ کار روٴف کلاسرا نے عمران خان کو تجویز دی ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بچنے کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رابطہ کریں۔ ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں بہت حمایت پائی جاتی ہے اور وہ ان کی بات توجہ سے سنتے ہیں۔ عمران خان کو اقتدار سنبھالنے کے بعد 50 لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن سے اپیل کرنی چاہیے کہ وہ اگلے ماہ ایک ہزار ڈالر اضافی اپنے اہلخانہ کو بینکنگ چینل سے پاکستان بھیجیں۔ اگر ایسا ہوجائے تو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر تک بڑھ سکتے ہیں۔