سی این جی نرخوں میں اضافے پرجواب کیلئے حکومت کو مہلت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے حالیہ سی این جی کے نرخوں میں اضافہ کرنے سے متعلق سندھ پیٹرولیم اینڈ سی این جی ایسوسی ایشن و دیگر کی درخواست وفاقی حکومت سمیت دیگر مدعلیہان کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سی این جی کے نرخوں میں اضافہ کرنے سے متعلق سندھ پیٹرولیم اینڈ سی این جی ایسوسی ایشن و دیگر کی درخواست پر سماعت کی تو سرکاری وکلا نے جواب داخل کرانے کی مہلت طلب کی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مہلت دیدی ۔