متحدہ سے فاروق ستار کو نکال دیا گیا

0

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو متحدہ سے نکال دیا ۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ متحدہ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کنو ینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ہوا جس میں تنظیمی و سیاسی صورتحال، بلدیاتی انتخابات اور فاروق ستار کے معاملے پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں فاروق ستار کی متحدہ کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ان سے کسی قسم کا میل جول نہ رکھا جائے۔اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے میئر کراچی اور تجاوزات کیخلاف مہم کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ میئر کراچی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More