سابق ملازم نے زہریلی چائے پلا کر گھر لوٹ لیا – مالکن جاں بحق

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں سابق گھریلو ملازم نے زہریلی چائے پلاکر گھر لوٹ لیا۔ حالت غیر ہونے کے بعد مالکن جاں بحق ہوگئی جب کہ بیٹی اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ملزم شہباز جمعرات اور جمعہ کی شب واردات کی نیت سے خاتون کو ساتھ لایا تھا ،جبکہ زہریلی چائے پینے سے ماں رئیسہ بیگم اور بیٹی عذرا رات بھر بیہوش رہیں ۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13/D/1میں مکان نمبر C-48میں زہریلی چیز پینے کے بعد85سالہ رئیسہ بیگم زوجہ امیر احمد اور35سالہ رخسانہ زوجہ شکیل بے ہوش ہوگئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں خواتین کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں پر رئیسہ بیگم نے دم توڑ دیا،جبکہ رخسانہ زیر علاج ہے ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ ڈکیتی کا نکلا ہے ۔ہوش میں آنے کے بعد رخسانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا سابق ملازم شہباز اکثر گھر آتا تھا ۔ وہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اپنی بھابی عذراکے ساتھ آیا ،جس نے ہمیں چائے بناکر دی جس سے ہم دونوں کی حالت غیر ہوگئی ۔پولیس کے مطابق شہباز بھابی کے ساتھ مل کر الماریوں میں رکھی نقدی اور زیورات لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، جمعہ کی صبح رخسانہ کو ہوش آیا تو اس نے اپنی ماں کو دیکھ کر چیخ وپکار کی جس پر اہل محلہ نے جمع ہوکر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More