ادویہ ریگولیٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کاافتتاح
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ادویہ ریگولیٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کاافتتاح کردیا گیا اس موقع پر خطاب میں وفاقی وزیربرائےنیشنل ہیلتھ سروسزمحمدیوسف شیخ نےکہاہےکہ حکومت صحت عامہ کی سہولیات یقینی بنانےکےلیےوسائل بروئے کار لانےکےساتھ ساتھ اس شعبہ میں سرمایہ کاری جاری رکھےہوئےہےجبکہ معیاری،موثراورمحفوظ ادویات صحت کےنظام کاضروری اورلازمی حصہ ہے۔ اسلام آبادمیں ادویات کےبارےمیں مربوط ریگولیٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کےسلسلہ میں تقریب سےخطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈریپ ادویات کی ریگولیٹری کاکام موثر،اپنی نوعیت کی شاہکاراوربین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ پریکٹسز سےہی کرسکتا ہےاورڈریپ کےایک ہی نظام میں مربوط ڈیٹاکےاس سوفٹ ویئرپرعملدرآمدسےریگولیٹری میں بہتری آئےگی اوراس نظام سےمحفوظ،موثراورمعیاری ادویات تک رسائی کو بہتربنانےمیں مددملےگی۔انہوں نےکہاکہ ڈریپ کےتمام کاموں اور ذمہ داریوں کو عالمی معیار سےہم آہنگ کرنابہت ضروری ہےکیونکہ ایسا کرنے سےادویات اورطبی آلات کی برآمدسےقیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا جس سے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔وزیر نےکہا کہ بلاشبہ اینٹیگریٹڈ ریگولیٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (آئی آر آئی ایم ایس)ڈریپ کا اپنے نظام کو تیز تر اور مکمل ترین بنانے کے حوالےسے بڑی اہم کامیابی ہے اور عوام کو معیاری، سستی ادویات کی فراہمی قابل ستائش اورخوش کن بات ہےجبکہ اس نظام سےادویات کی تیاری کرنے والوں کوبروقت معلومات کی فراہمی میں بھی بڑی مدد ملےگی۔ اس موقع پرڈریپ کےچیف ایگزیکٹو افسر نےاپنےخطاب میں جدیدترین انفارمیشن نظام کی ضرورت اوراہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اورکہاکہ بلاشبہ اس کمپیوٹرائزڈنظام سےبڑےپیمانےپرڈیٹا اورمعلومات حاصل ہوں گی جوکہ معیاری اور موثرادویات کی فراہمی کےسلسلہ میں دورحاضرکااہم تقاضابھی ہے۔چیف ایگزیکٹوافسرڈریپ نےحاضرین کوبتایا کہ آئی آر آئی ایم ایس ان کئی اقدامات میں سےایک ہےجوکہ ڈریپ نے ادویات اور طبی سامان کومحفوظ، موثراورمعیاری بنانے کے لیےکیےہیں۔