نامکمل کوائف کے باعث پانامہ لیکس میں 150 شخصیات کی فائلیں بند
اسلام آباد (محمد فیضان) فیڈرل بورڈآ ف ریونیو نےنامکمل کو ائف کےباعث پانامہ لیکس میں 150 شخصیات کی فا ئلیں بند کردیں آر گنا ئزیشن فار اکنامک کوآ پریشن ایند ڈو یلپمنٹ کے104 رکن ممالک سےبا ضا بطہ طور پرٹیکس معاملا ت میں معاونت کے کنونشن کےتحت پا کستانیوں سےمتعلق معلومات ما نگ لی ہیں ا ن ممالک میں سو ئٹرز لینڈ ، برطانیہ ، چین ، فرانس ، جرمنی ، چین ا ور ا مریکہ سمیت دیگر ممالک شا مل ہیں ۔فیڈرل بورڈآ ف ریونیو نے ان ممالک سےدرخواست کی ہے کہ وہ ان معلومات کو شفاف بنا ئیں تاکہ ان پر کا رروا ئی کی جاسکے۔دوسری جانب پا نا مہ لیکس میں پا کستانیوں کے کیسز کےحوالے سےفیڈرل بورڈ آ ف ریو نیو نے ا نکشاف کیا ہے 150کیسوں میں نامکمل کو ائف کی وجہ سے ان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ان کیسوں کی فا ئلیں بند کردی گئی ہیں جب کہ294کیسوں میں پا کستانیوں کے خلاف معلو ما ت کی و صولی تک کا رروا ئی کی مدت گزر چکی تھی اس لیےان کے خلاف کا رروا ئی نہیں کی جا سکی اور اب تک صرف پندرہ کیسوں میں آ ڈٹ کی کا رروا ئیاں مکمل کی گئیں ہیں اور اس کے نتیجے میں 10.9ارب روپے کا ٹیکس عا ئدکیاگیاہےاس میں سے 6.2 ارب روپےو صول کرلیےگئےہیں جبکہ مجموعی طورپرپا نامہ لیکس میں 444پا کستا نیوں کےناموں کی نشاندہی کی گئی تھی وزا رت خزا نہ اور ایف بی آرکے مطابق پا نامہ کیسوں میں چا ر افراد کے خلا ف غیر مقیم پا کستانی (نان ر یذیڈینٹ) ہو نے کی بنا پر کا رروا ئی روک دی گئی ہے جبکہ ان میں سے 12 پا کستانی وفات پا چکے ہیں 36 کیسز میں کا رروا ئی کی جا رہی ہے ان میں سے 15 کا آ ڈٹ مکمل کیا جا چکا ہےایف بی آر کے مطابق فیلڈ فا رمیشنز نے کا رروا ئی کا مقررہ وقت گزرنے کے بعد چند قانون تبدیلیوں کے ساتھ 294ا فراد جو نوٹسز جار ی کیے ہیں مگر کمزور قانونی پہلو و ں کے ساتھ ان کیسز میں عدالتوں سے ریلیف ملنے کا امکان ہے ایف بی آ ر حکام کے مطابق 150 کیسوں میں نو ٹسز اس لیے جا ری نہیں کیے جاسکے ان کے کو ا ئف نامکمل تھے اور ان ا فراد کا سرا غ نہیں لگایا جا سکا جبکہ پا نامہ کیسز میں بھی غریب ا فراد کے شناختی کا رڈ ا ستعمال کرکے پانامہ میں کمپنیاں رجسٹرڈکرانےکاانکشاف ہو ا ہےپا نامہ کیسوں میں دوا فرادا یسےبھی سامنےآئے جن میں سے ایک تین مرلےکے گھرمیں رہائش پذیرہےجبکہ دوسرا کسی سرکاری محکمے میں نا ئب قاصدتھا۔