نواز شریف کے متعلق فیصلہ عمران حکومت کے حوالے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ای سی ایل کے معاملے پر قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کردی۔ کمیٹی نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے یا نکالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کی سفارش کی۔جس پر نگران حکومت نے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول کی تقرری کا معاملہ بھی آئندہ حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس نے نیشنل بینک کے نئے صدر کی تقرری کا معاملہ بھی نئی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی رپورٹ آئندہ حکومت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More