ریلوے لائن کراس کرتے 2 بچے ٹرین کی زد میں آ گئے

0

راولپنڈی(نمائندہ امت) راولپنڈی میں ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے تیز رفتار ٹرین نے 2 کمسن بہن بھائیوں کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی فیملی رات کے وقت ریلوے لائن سے گزر رہی تھی کہ اس دوران ٹرین کی زد میں آ کر 10 سالہ علی اور 7 سالہ عینی جاں بحق ہوئے۔ٹرین کی آواز قریب محسوس ہونے پر اندھیرے کی وجہ سےوالدین نے ریلوے لائن یہ سوچ کر تیزی سےعبور کر لی کہ کہ بچے آگے نکل چکے ہیں حالانکہ وہ پیچھے سے آ رہے تھے۔دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اچانک ٹرین آنے پر بڑوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں جبکہ بچے بھاگ نہ سکے۔ دونوں بہن بھائی کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی گئیں جنہیں بعد ازاں والدین کے حوالے کر دیا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حادثہ ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ اور محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث پیش آیا۔انہوں نے مطالبہ کیا مذکورہ آبادی میں جلد ریلوے پھاٹک نصب کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More