پاسپورٹ آفس کے اطراف پارکنگ کی اجازت نہیں-ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چارجڈ پارکنگ سے متعلق موقف جاننے کیلئے نمائندہ ‘‘امت ’’ڈی ایم سی ساؤتھ آفس پہنچے تو چارجڈ پارکنگ کے انچارج اقبال نواز آفس میں موجود نہیں تھے، ان کے موبائل نمبر 03218792895 پر معتدد بار کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہو سکا۔ بعدازاں پاسپورٹ آفس والی سڑک پر (ریڈ زون) ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے غیر قانونی پارکنگ مافیا کے حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ آصف احمد سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس کے اطراف کھڑی گاڑیاں انہی لوگوں کی ہوتی ہیں جو پاسپورٹ یا دیگر سرکاری اداروں میں کام کے سلسلے میں آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع جنوبی کی اہم سڑکوں پرصبح 7سے رات 9بجے تک ٹریفک پولیس کسی بھی قسم کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو پارکنگ کی اجازت نہیں دیتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More