فرانسیسی صدر عمانویل ٹرمپ کو منانے میں کامیاب

0

پیرس(امت نیوز)امریکہ اور فرانس کے صدور نے یورپی فوج کے قیام کی تجویز سے پیدا ہونے والے تنازع کی شدت کم کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔فرانس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی غلط فہمی دور کر دی گئی ہے جبکہ ٹرمپ نے فرانس کو امریکہ کے انتہائی قریب قرار دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ و فرانسیسی صدور نے یورپی فوج کے قیام کی تجویز سے پیدا ہونے والے تنازع کی شدت کم کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں ۔فرانس کے صدر کی پیش کردہ تجویز نے پیرس میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی صد سالہ تقریبات کے انعقاد کو بھی خطرے میں ڈال دیا تھا ۔ٹرمپ اور اس کی اہلیہ میلانیا نے پہلی جنگ عظیم کے دوران جنگ کا میدان بننے والے علاقے بیلایو ووڈمیں واقع یادگار اور امریکی فوجی قبرستان کا دورہ موسمی خرابی کی وجہ سے منسوخ کر دیا تھا ۔بارش جرمن چانسلر اینجلا مرکیل ،کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو اور فرانس کے صدر عمانویل میکرون کو اس علاقے کے دورہ سے نہ روک سکی اور انہوں نے اسی علاقے میں پہنچ کر پہلی جنگ عظیم کے دوران دنیا بھر میں ہلاک ایک کروڑ 80لاکھ ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا۔فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ صدر عمانویل میکرون نے یورپی فوج کی تشکیل کی تجویز پر ٹرمپ کی غلط فہمی دور کر دی گئی ہے ، اسی وجہ سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور فرانس اس سے کہیں زیادہ قریب ہیں ، جتنا دکھائی دیتے ہیں۔ملاقات میں دونوں نے خشوگی قتل کی تفصیلی تفتیش پر اتفاق کیا اور کہا کہ خشوگی کا قتل مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیاد نہیں بننے دیا جائے گا۔ دونوں صدور نے یمن میں جاری جنگ کےسیاسی حل کا عزم کیا۔ملاقات میں شام و ایران کے معاملات بھی زیر بحث رہے ہیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات کے آغاز پر ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اپنے دفاع پر خرچ کا مناسب حصہ خود برداشت کرے۔اس پر فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ میں اِس بات کا حامی ہوں کہ یورپ کو دفاع کیلئے مزید طاقت چاہئے۔دونوں ممالک کے سربراہان نے میڈیا کی موجودگی تک ایک دوسرے پر تنقید سے احتراز کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلی جنگ عظیم کی سوسالہ تقریبات کے انعقاد کیلئے 10ہزار پولیس اہلکار پیرس میں تعینات کئے گئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More