آنے والے دنوں میں احتساب کے عمل میں مزید تیزی آئیگی۔ فواد چوہدری

0

لاہور(خبر ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے آنے والے دنوں میں احتساب کے عمل میں مزید تیزی آنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف اقدامات نہ کرنا پی ٹی آئی کے ووٹرز سے غداری ہو گی ، کچھ ممالک میں پیسے نکلوانے کیلئے جو طریقے اپنائے جاتے ہیں جمہوری ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ان طریقوں کو استعمال نہیں کیا جا سکتا اسلئے کچھ دیر لگ رہی ہے،حکومت کو ادائیگیوں کےبحران کا سامنا تھا لیکن اب کچھ آسانیاں پیدا ہوئی ہیں، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں کہ ہم بھیک مانگتے پھر رہے ہیں پھر اس کا حل یہ ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں پاکستان پر چڑھنے والا 84فیصدقرضہ دونوں سیاسی خاندانوں میں بانٹ دیتے ہیں اور ان سے نکلوا لیتے ہیں پھر باہر کی ضرور ت نہیں رہے گی،پارٹی میں کوئی بحرانی کیفیت نہیں ،صرف عمران خان لیڈر ہیں اورباقی تمام لوگ ورکرز ہیں ، پیپلز پارٹی سے ہونے والی ملاقات میں یہ کہا تھاکہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بڑے بھائی کے منصوبوں کا چھوٹا بھائی آڈٹ کرے اس لئے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کو ملنی چاہیے ، اگر لازماًچیئرمین شپ اپوزیشن کو ہی دینی ہے تو بلاول یا کسی اور کودیدیں ۔انہوں نے ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری کے معاملے پر کہا کہ وہ تقریباً بیس سال سے نیب میں ہیں اور دس سال زرداری کی حکومت بھی رہی ۔ پہلے ان کی ڈگری اصلی تھی لیکن جب انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا تو ان کی ڈگری جعلی ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کی اپوزیشن سب کے سامنے ہے خود پیپلز پارٹی والوں کوان کے بارے میں پتہ نہیں کہ وہ ان کے ساتھ ہیں بھی یا نہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More