فواد چوہدری بتائیں حکومت یا نیب کے ترجمان ہیں؟ مریم اورنگزیب

0

راولپنڈی( امت نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہاکہ فوادچوہدری بتائیں وہ پریس کانفرنس حکومتی ترجمان کی حیثیت سےکررہےتھےیا بطورنیب ترجمان؟ان کاکہناتھاکہ حکومت میں ہونےکےباوجود عمران خان اور ان کے وزراء کے اعصاب پر نوازشریف اور شہباز شریف سوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ پشاور میٹرو کے کھڈوں، بلین ٹری سونامی، خیبرپختونخواہ کے احتساب کمیشن کی کرپشن ثابت ہونے پر بھی قوم سے خطاب کریں۔ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ سیاسی خانہ بدوش ہونے کی وجہ سے فواد چوہدری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے لئے کوشاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More