پاکستان کے آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات کا آغاز آج ہو گا

0

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات کا آغاز (آج)پیر کو ہو گا ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پالیسی مذاکرات میں وزیر خزانہ اسد عمر پاکستانی معاشی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ منی لانڈرنگ کے لیے پاکستان مکمل حکمت عملی پیش کرنا ہو گی۔ ٹیکس چوری پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر غور ہو سکتا ہے۔ ٹیکس آمدنی میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More