یمن میں شدید جھڑپیں – حوثی باغیوں سمیت 61 افراد ہلاک

0

حدیدہ(امت نیوز) یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں حکومتی اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپ میں 61 افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے حصول کے لیے حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔حکومتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ 24گھنٹے سے جاری تازہ جھڑپ میں 43حوثی باغیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے ،جب کہ صدر منصور ہادی کے 9سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو صنعا کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید9سرکاری اہلکار موخہ کے اسپتال میں ہلاک ہوئے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے اموات کی تصدیق کی ہے۔یمن کی بندرگاہ حدیدہ اپنے محل وقوع کے لحاظ سے خصوصی اہمیت کی حامل ہے، باغی جنگجوؤں کو اس بندرگاہ سے اسلحہ اور خوراک کی ترسیل ہوتی ہے، حکومتی فورسز حدیدہ بندرگاہ سے باغیوں کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے کئی بار حملہ کر چکی ہیں۔واضح رہے کہ یمن میں جاری جنگ کے دوران ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں لوگ اس جنگ کا شکار بن گئے، جنگ زدہ علاقوں میں خوراک کا قحط ہے ،جس کے باعث درجنوں بچے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More