55 فیصدٹرن آئوٹ کے ساتھ پنجاب آگے

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر الیکشن کمیشن نےکہاہےکہ انتخابات کا ٹرن آوٴٹ آوٴٹ 51.85 فیصد رہا، جبکہ جاری کیے گئے 832حلقوں کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں 114، ن لیگ نے 63 اور پیپلز پارٹی نے 43 نشستیں حاصل کی ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کہا کہ عام انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی شرح 51اعشاریہ 85فی صدتھی۔ پنجاب میں 55، سندھ میں 48، بلوچستان 44، کے پی میں 45 فیصد ٹرن آوٴٹ رہا۔ ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 840 حلقوں میں انتخابات ہوئے جن میں سے 832 حلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ بلوچستان کے دوردرازعلاقوں سے 8 نتائج آناباقی ہیں جن میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے258،259،269،270 جبکہ صوبائی حلقوں 8،9،10،40،44 کے نتائج موصول نہیں ہوئے۔ندیم قاسم نے کہا کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 114، ن لیگ نے 63 اور پیپلزپارٹی نے 43 نشستیں جیتی ہیں اور ایم ایم اے کی 11 اور متحدہ کی 6 نشستیں ہیں۔ 14 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پاس 127، تحریک انصاف کی 123 نشستیں ہیں۔بلوچستان اسمبلی میں بی این پی 14 اورایم ایم اے کی 9 نشستیں ہیں۔ کے پی میں ایم ایم اے کی 10نشستیں ہیں۔ ڈائریکٹر کے مطابق الیکشن کمیشن کو ابھی تک کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More