ورلڈ کپ آرگنائزرز نے ٹکٹنگ پارٹنر کی غلطی پر مداحوں سے معذرت کر لی
لندن(امت نیوز)کرکٹ ورلڈ کپ آرگنائزرز نے ٹکٹنگ پارٹنر ٹکٹ ماسٹر کی غلطی پر مداحوں سے معذرت کر لی کٹ ماسٹر نے 9 نومبر کو ٹائٹلڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے نام سے ای میلز بھیجی تھیں جس میں ہزاروں شائقین کو بیلٹ میں ٹکٹیں ملنے کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔گزشتہ روز کرکٹ ورلڈ کپ آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹکٹوں کے حوالے سے ہزاروں شائقین کو غلطی سے بیلٹ میں ٹکٹیں ملنے کیلئے ای میلز بھیجی گئیں، ٹکٹ ماسٹر کسی بھی متاثرہ صارف سے براہ راست رابطہ کرے گا اسلئے ٹکٹ ماسٹر کی غلطی پر تکلیف اور الجھن پر معذرت خواہ ہیں۔ آرگنائزرز نے کہا کہ ہمیں ورلڈ کپ ٹکٹوں کیلئے ہمیں 2.7 ملین درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ ابھی بھی 8 لاکھ ٹکٹیں باقی ہیں۔