نتائج ایف سی کیمپوں میں تیار کئے جا رہے ہیں ۔حاصل بزنجو کا الزام

0

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی )نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر میر حاصل بزنجو نے الزام لگایاہے کہ انتخابی نتائج ایف سی کیمپوں میں تیار کئے جا رہے ہیں ہمارے8کامیاب امیدواروں کو نتائج نہیں دیئے جا رہے۔ ہمارے نمائندے آراوزکے دفاتراور آراوز ایف سی کے کیمپوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاصل بزنجونے کہا کہ صوبے کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی شفافیت پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ زبیدہ جلال انتخاب ہار چکی ہیں مگرکہا جا رہا ہے کہ وہ جیت گئی ہیں مگر نتیجہ نہیں دیا جارہا ،حاصل بزنجو نے کہا کہ حالیہ انتخابات نے بھٹو دور کی انتخابی دھاندلی کو بھی مات کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے فون کر کے اسلام آباد اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جس میں الیکشن کے بعد کی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا اور مشترکہ حکمت عملی بنا کر آگے بڑھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More