بالائی پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری-سردی کی شدت میں اضافہ

0

بالاکوٹ/سوات( نمائندگان امت)وادی کاغان اور کالام میں سردی کی شدید لہر نے سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ بالائی پہاڑی علاقوں کو سفید چادر سے ڈھانپ دیا ہے، وادی کاغان کے بالائی علاقوں ناران، جھیل سیف الملوک ،بابو سرٹاپ ،استور۔ کالام ، مالم جبہ اور میاندم ویلی پر وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ زیریں علاقے بھی برف سے ڈھک گئے ہیں،تحصیل بالاکوٹ خاص کر بالاکوٹ شہر کے دائیں بائیں چاروں جانب بلند چوٹیاں بھی سفید چادر اوڑھے ڈھک چکی ہیں جس کے باعث بالاکوٹ شہر زبردست برفانی ہواؤں کی زد میں ہے اور سردی کی شدت یکدم بڑھ چکی ہے،بالاکوٹ کے چاروں اطراف کے پہاڑوں سمیت بالائی علاقوں کاغان، شوگراں،ناراں،کھنیاں بٹہ کنڈی ، جلکھڈ اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر رات گئے سے برفباری کا سلسلہ پیر کی شام تک وقفے وقفے سے جاری ہے،جس کے باعث سردی بڑھ گئی اور نمونیہ کی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے جب کہ بطور ایندھن استعمال کیلئے لکڑی کی مانگ اور قیمتوں میں اضافے کے باعث شدید پریشان لاحق ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More