فالودے والے کے نام پر اکاؤنٹ جہانگیر ترین نے کھلوا یا ۔محمد زبیر

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر سندھ اور نواز لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ فالودے والے کے نام پر اکاؤنٹ جہانگیرترین نے کھلوایا ۔اسی طرح مالی اور باورچی کے نام پربھی اکاؤنٹ جہانگیرترین نے کھلوائے ۔علیمہ خان نے فلیٹس کی ملکیت کا اعتراف کیا پھر ان کے خلاف انکوائری کیوں نہیں ہورہی ۔انہوں نے کہا کہ عمران نے پرویز الٰہی کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا ان کا احتساب کیوں نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہےہم توڑپھوڑکی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ علیم خان نے کروڑوں روپے کے غبن کا اعتراف کیا ۔عمران خان نے خود کہا کہ زلفی بخاری پاکستانی نہیں ہیں پھر ان کوکابینہ میں شامل بھی کرلیا ۔ پچاس لاکھ بنانے کا اعلان کیاگیا لیکن تاحال کوئی ورک نہیں کیا گیا۔ عمران خان کیلئے فنڈنگ کرنے والے انیل مسرت کوفائدہ پہچانے کیلئے 50لاکھ گھر بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا کہ احتساب کاعمل عمران خان کی خواہش پر نہیں ہوسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More