گجرات کا قادیانی نبوت کا جھوٹا دعوی کرنے لگا
راولپنڈی(خبرنگارخصوصی ) بیرون ملک مقیم گجرات سے تعلق رکھنے والے قادیانی نے نبوت کا جھوٹا دعوی کرتے ہوئے چینل اورسوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے لگا ۔تحریک لبیک پاکستان نے’’کذاب ‘‘کے خلاف 295سی کے تحت ایف آئی آر درج کروا دی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گجرات میں درج ایف آئی آر کے مطابق عمران رفیق ولد محمد رفیق کی جانب نے پولیس کو بتایا کہ گجرات کے علاقے کٹھالہ چناب میں رہائش پذیر قادیانی ادیب ولد نذیر قوم آرائیں طویل عرصے سے جرمنی میں مقیم ہے ، کی جانب سے نجی ٹی وی چینل اور یوٹیوب پر 11نومبر 2018کو شام 5بجے ایک ویڈیو وائرل کی گئی جس میں نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے جھوٹی نبوت کا دعوی کیاگیا اور’’ کذاب‘‘کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کو مدعی سمیت10دیگر افراد مزمل حسین ولد گلزار ، غلام مصطفے ولد چوہدری رفعت محمود،نصیر عباس ولد خادم حسین ،بلال حیدر ولد سیف اللہ ،ادریس اکرم ولد محمد اکرم ،قاری محمد رمضان ولد خدا بخش ،محمد فاروق ولد محمد منیر ، علی وڑائش ولد لیاقت علی ،تنویر عباس ولد محمد اکبر تجمل حسین ولد گلزار احمد سکنائے کٹھالہ جناب نے دیکھا اور سنا۔لہذا ملزم ادیب کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔درخواست میں مدعی مقدمہ نے پولیس سے استدعا کی ہے کہ ملزم کو جرمنی سے ڈیپورٹ کرکے واپس پاکستان لاکر پھانسی دی جائے جبکہ چینل NABA7xکے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس نے ملزم کیخلاف 295سی کا مقدمہ درج کرلیا۔