پی آئی اے کیلئے 17ارب22کروڑ کا پیکج منظور

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے لیے 17 ارب 22 کروڑ روپے کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بریٹزم فیلڈ سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ(ایس ایس جی سی) کو10ملین کیوبک فٹ گیس یومیہ ( ایم ایم سی ایف ڈی ) فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو ڈھوک حسین فیلڈز سے 12ملین کیوبک فٹ گیس یومیہ ( ایم ایم سی ایف ڈی ) فراہم کی جائے گی۔تاہم نئی حکومت کی جانب سے صنعتی شعبے کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے وعدے کے بعد موسم سرما میں دسمبر سے فروری کے دوران شہری صارفین کو گیس کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پنجاب کے شہری علاقوں کو گیس کی 50فیصد کمیِ اور خیبر پختون میں کچھ حد تک گیس کی بندش کا تخمینہ لگایا تھا۔واضح رہے کہ ان دونوں صوبوں کو گیس سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ سے فراہم کی جاتی ہے۔پنجاب کے شہری علاقوں کو گیس بندش سے بچانے کے لیے تجویز دی گئی تھی کہ حکومت کو سوئی ناردرن گیس کے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں ایک سو 50 ملین کیوبک فٹ اضافی گیس یومیہ فراہم کی جائے ۔خیال رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں وزارت توانائی نے شکایت کی تھی کہ حکومتِ بلوچستان زرعی ٹیوب ویلز کے بجلی کے بلوں میں دی جانے والی 86ارب روپے کی رعایت کے معاملے کو حتمی شکل دینے میں تعاون نہیں کر رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More