جرائم کیخلاف پولیس سے تعاون پر شہریوں کیلیے انعامات۔اسناد دیے جائینگے-آئی جی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس سے تعاون کرنے والے بہادر شہریوں کو سراہا جائے گا۔آئی جی سندھ نے باقاعدہ ایس او پی جاری کردیا۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز سمیت تمام سینئر افسران سے کہا ہے کہ اس اقدام سے شہریوں اور پولیس کے مابین دوستانہ ماحول کو نا صرف فروغ ملے گا بلکہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت جاری اقدامات میں بھی یہ ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرجائے گا۔ایس او پی کی تفصیلات و ترجیحات کے مطابق مذکورہ شہریوں کو انعامات اور تعریفی اسناد دیے جائیں گے۔یونٹس/ضلعی ہیڈز مختص کردہ فنڈز سے بہادر شہری کو انعام دیا جائے۔عدم دستیابی کے باعث زونل ڈی آئی جیز اپنے فنڈز سے انعام کی ادائیگی کریں گے ، جبکہ فنڈز مختص کرنے کے حوالے سے ضلعی پولیس ہیڈز ڈی آئی جیز کو سفارشات ارسال کریں گے۔یہ فنڈز بہادری شہری کے انعام کے نام سے مختص کیئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More