وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والے 2غیر ملکی گرفتار
اسلام آباد(نمائندہ امت)تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث دو غیر ملکی باشندوں کو گرفتارکر کے ایک کلوہیروئن،پندرہ گرام کوکین اورپانچ گرام کسٹل برآمد کرلیاہے۔معلوم ہواہے کہ گزشتہ روز سیکرٹریٹ پولیس نے نائیجرین باشندہ جوزف اورعصیفہ نامی آزربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون کو گرفتارکرلیاہے۔جن سے ایک کلوہیروئن، پندرہ گرام کوکین اورپانچ گرام کسٹل برآمد ئےان کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیاہے۔پولیس کے مطابق ملزم جوزف کو مری روڈ جبکہ ملزمہ عصیفہ کو میریٹ ہوٹل کے نزدیک ناکہ سے گرفتارکیاگیاہے۔ملزمان تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔