معاشی ترقی کو قومیانے کی پالیسی اور سیاسی عدم استحکام نے سبوتاژ کیا ہے-شوریٰ ہمدرد
کراچی(بزنس رپورٹر)انسٹیٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کے سینئر فیلو انجینئر انوارالحق صدیقی نے کہا ہے کہ 1960کی دہائی تک پاکستان کی معاشی ترقی مثالی تھی، تاہم 1970میں قومیانے کی پالیسی اور سیاسی عدم استحکام نے معاشی ترقی کو سبوتاژ کیا ہے۔وہ مقامی ہوٹل میں شوریٰ ہمدرد کے اجلاس بعنوان”قومی معیشت کی صورتحال اور مستقبل قریب کے امکانات“ سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔ڈیفنس ریذیڈینٹس سوسائٹی کے صدر ظفر اقبال، پروفیسر ڈاکٹر اخلاق احمد، کموڈور (ر) سدید انور ملک، ڈاکٹر ابوبکر شیخ ، انور عزیز جکارتہ والا نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ ترقی کے لیے ملک کے اہم مالی اداروں کو درست کرنا ضروری ہے۔اس موقع پر سعدیہ راشد کو قاری حامد محمود نے ماہنامہ ”المدینہ“ کا خصوصی شمارہ ”ماں نمبر“ اور انور عزیز جکارتہ والا نے صبغت اللہ قاضی کی خود نوشت ”بکھریں یادیں“ پیش کی۔