میئر کے دعوے دھرے رہ گئے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی کے دکانداروں کومتبادل جگہ دینے کے دعوے دھرے رہ گئے ،ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود رابطہ نہ کئے جانے پر متاثرہ دکاندار وں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ایمپریس مارکیٹ ،زینب مارکیٹ ،بوہری بازار ،اکبر روڈ ،جہانگیر پارک اور دیگر مارکیٹوں کے تاجروں سےکہا گیا تھا کہ جن کی دکانیں مسمار کی گئی ہیں ،ان کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی ۔ میئر وسیم اختر نے اعتراف کیا تھا کہ کچھ دکانوں کے سائن بورڈ غلطی سے ٹوٹ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو دکاندار ہمارے ساتھ تعاون کرے گا اس کو کاروبار کے لیے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More