پرویز خٹک مرکز میں آئینگے۔ محمودالرشید صوبے میں رہوں گا۔سابق وزیراعلیٰ
لاہور۔نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک۔ خبرایجنسیاں) تحریک انصاف کے رہنمامیاں محمودالرشید نے کہاہے کہ پرویز خٹک مرکز میں آئیں گے۔میڈیاسے گفتگومیں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک کومرکزمیں ذمہ داری دی جارہی ہے۔ادھرنوشہرہ میں ایک سوال پر کہ آپ وفاقی حکومت کا حصہ بننے جارہے ہیں ، پرویز خٹک نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ،میں صوبے میں رہ کر عوام کی خدمت کروں گا۔ اور بحیثیت وزیر اعلیٰ ہی کام کرتا رہوں گا پارٹی کے چیرمین عمران خان سے مشاورت جاری ہے اور انھوں نے بھی یہی ہدایت کی ہے۔